واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں سے اپنی حیران کن عسکری صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔
ولیم برنس کے بقول فی الحال ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران براہ راست جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے میں جنگ کا خطرہ بہرحال ایک حقیقت ہے جس کے باعث کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ولیم برنس نے حماس اسرائیل مذکرات پر کہا کہ مذاکرات کاروں کو خطے میں طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کر کڑے فیصلے لینا ہوں گے۔