پاکولی کا قائد ملت قائداعظم رحمت اللہ علیہ ‘ محترمہ فاطمہ جناح ‘ لیاقت علی خان و دیگر بانیان پاکستان ومجاہدوں کو زبردست خراج عقیدت

پاکولی کی تاریخ ساز تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت ‘ دلکش اور رنگا رنگ تقریب کو صدیوں یاد رکھا جائے گا

کوئینز نیو یارک : (منظور حسین سے)

ہماری پہچان پاکستان ہے اور پاکستان کی پہچان قائد ملت قائداعظم محمد علی جناح ہیں ‘ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کے غیور عوام باھم مل کر پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے” شیخ توقیرالحق

 پاکولی امریکنز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی امریکنزکوامریکی سیاسی اور سماجی دھارے میں لانے کے لیے سرگرم عمل ہے”سینیئر صحافی بشیر قمر


اس خوبصورت تقریب میں شیخ توقیرالحق نے لیاقت علی خان کی شخصیت کی مناسبت سے شیروانی اورشلوارزیب تن کی ہوئی تھی اور سرپرجناح کیپ پہنے ہوئے تھے جبکہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی شبیہ سے مطابقت رکھتے ہوئے علیشہ باری نے مادر ملت کے روپ میں خصوصی شرکت کی 

 امریکہ میں پاکستانیوں کی مستند تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (پاکولی) کی جانب سے بابائے ملت حضرت  قائداعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کی پیدائش کے دن کے موقع پر امریکی سرزمین پر پاکولی کی جانب سے ایک انتہائی خوبصورت دلکش اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کوئینز کے شیرازی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد اور ان کی فیملیز بچوں اور نوجوانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ کے صدر ممتاز پاکستانی امریکن اورانٹرپرونئرنوجوان پاکستانی امریکن شیخ توقیرالحق کا کہنا تھا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے اور پاکستان کی پہچان قائد ملت قائداعظم محمد علی جناح ہیں 

شیخ توقیرالحق کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں امریکہ سمیت جہاں بھی رہیں ہماری پہچان اور ہماری منزل پاکستان ہی ہے آج پاکستان مشکل حالات میں ہے مگر ہمیں امید ہے کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کے غیور عوام مل کر ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکولی کے روح رواں ممتاز سینیئر صحافی بشیر قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم اپنے ملک کی اساس اوراس کی بہتری کے لیے امریکی سرزمین پر کوشاں ہیں اج ہماری نئی نسل پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے رات گئے اس خوبصورت تقریب میں شریک ہے

بشیر قمر کا کہنا تھاکہ پاکولی امریکنز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی امریکنزکوامریکی سیاسی اور سماجی دھارے میں لانے کے لیے سرگرم عمل ہے پاکولی کی اس خوبصورت تقریب میں شیخ توقیرالحق نے لیاقت علی خان کی شخصیت کی مناسبت سے شیروانی اورشلوارزیب تن کی ہوئی تھی اور سرپرجناح کیپ پہنے ہوئے تھے

جبکہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی شبیہ سے مطابقت رکھتے ہوئے علیشہ باری نے مادر ملت کے روپ میں خصوصی شرکت کی جبکہ تحریک پاکستان کے دیگر کرداروں میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور پاکولی کے سینیئر ڈائریکٹرعتیق قادری ‘ شاہد رانجھا ‘ آدم اعظم ‘ صفدر ہمائیوں قریشی نے تحریک پاکستان کے عظیم مجاہدوں کا کردارادا کیا

تقریب میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیاں بھی تھیں جبکہ ہال کو قائد اعظم کے خوبصورت پوسٹرز اور بینرزسے سجایا گیا  اس تقریب میں  پاکستان سے مایا ناز گلوکاروں نے خصوصی شرکت کی اور قومی اور ملی نغمے گائے جسے سامعین نے بہت پسند کئیے اور خوب داد دی- تقریب میں کمیونٹی  کے افراد اور بورڈ ممبرز کو ان کی غیر معمولی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز دیے گئے، جن میں قائد ڈے ایوارڈز اور پاکولی سائٹیشن  شامل تھے۔ کمیونٹی کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں عارف سونی، ریاض بابر، ناہید بھٹی، طالب شیخ، تصور گیلانی، اقبال کھوکھر اور دیگر افراد شامل تھے۔

ان ایوارڈز کا مقصد کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی تھا۔ اس موقع پر پاکولی بورڈ کے اراکین جنہیں قائد ڈے ایوارڈ ملے، ان میں تسنیم قمر، صفدر ہمایوں، ارشد حسین، حنیف رحمان، عتیق قادری،اظفر زیدی،شگفتہ خان،شازیہ حسین اورعلیشہ باری جیسے نام شامل تھے۔

تقریب کے  ڈائریکٹرز جنہیں پاکولی سائٹیشنز دیے گئے، ان میں شاہد رانجھا، سمیر حسین، رباالحق، رمیس الحق اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس ایونٹ نے کمیونٹی میں ایک نئی روح پیدا کی اور آئندہ بھی اس قسم کی تقریبات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے خصوصی لباس میں رقص بھی کیا

Pakistani American Community Of Long Island 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *