آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے اور ہمیں چاہیے کہ امریکی معاشرے میں بھرپور شمولیت اور مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہم پاکستان کا جھنڈا سر بلند کر سکیں” منیر لودھی”مرزا خاور بیگ’ جان احمد’ اسد چوہدری’ قاسم مجید’ مظفر بھٹہ
مین ہیٹن نیویارک (عبدالصمد خان سے)
پاکستان کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر نیویارک کے کیپیٹل مین ہیٹن میں 41 ویں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے زیر انتظام منائے جانے والی جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت سٹی اور سٹیٹ آفیشلز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں پر ہر طرف رنگا رنگ پاکستانی پرچم دکھائی دیے اور اس پریڈ کی سب سے بڑی خوبصورتی اس میں شامل مختلف کمپنیوں کے فلوٹس کی شمولیت تھی’ منیر لودھی کی سربراھی میں ہونے والی یہ خوبصورت پریڈ صبح 11 بجے سے شام چھ بجے تک نیویارک کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن کے 26 میں سٹریٹ سے لے کر 38 ویں سٹریٹ تک منعقد کی گئی جس میں پاکستانی ثقافت روایات اور یکجہتی کا مظاھرہ کیا گیا پاکستان انڈیپینڈنس ڈے پریڈ اینڈ فیئر کمیٹی کی جانب سے شرکا کے لئیے نہ صرف فری حلوہ پوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا جبکہ کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے خوش ذائقہ کھانوں اور دیسی بازار کے ثقافتی سٹالز روایتی کھانے اور قومی نغمے شامل تھے نیویارک کے کیپیٹل مین ہیٹن میں اتوار کے روز پاکستانی نژاد امریکیوں اور دیگر کمیونٹیز نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کا 78واں یوم آزادی منایا پریڈ میں مرد خواتین اور بچے قومی لباس میں ملبوس پاکستان زندہ باد” اور “قائد اعظم زندہ باد” کے نعرے لگاتے رہے تقریب میں شامل کمیٹی انتظامیہ جن میں منیر لودھی’مرزا خاور بیگ’ جان احمد’ اسد چوہدری’ قاسم مجید’ مظفر بھٹہ اور کمیونٹی کے دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ اج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے اور ہمیں چاہیے کہ امریکی معاشرے میں بھرپور شمولیت اور مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہم پاکستان کا جھنڈا سر بلند کر سکیں
































































