محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کے عوام اور پاکستان کیلئے یکجہتی،محبت اور اخوت کی علامت تھیں،آپ کی شہادت کے بعد پاکستان ترقی کی راہوں کی بجائے تنزلی کا سفر اختیار کرنے لگاجبکہ ان تکالیف کے باوجود پیپلزپارٹی کے قائدین صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پھر سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے،صدرپاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے خالد اعوان

پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لے کر آگے کی طرف رواں دواں ہیں،جنرل سیکرٹری راجہ اسد پرویز

محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا آج ملک کو پھر سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے جس کو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر سایہ منطقی انجام تک پہنچائے گی، نائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے صفدر ہمایوں قریشی

بی بی کل بھی زندہ تھیں بی بی آج بھی زندہ ہیں ہراس جیالے کے نعرے میں جو پارٹی کا حصہ ہیں ہر مظلوم کے آنسو میں’بلاول کے حوصلے میں آصفہ کے خواب میں اور ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں جو جمہوریت کی بقا کے لیے اور ووٹ کی عزت کی جنگ لڑ رہا ہےفخر ہے کہ میں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر اس سیاسی گھٹناؤں کے سفر میں پیپلز پارٹی میں کاروان جمہوریت کا حصہ ہوں جس نے قدم قدم پر پاکستان کی سلامتی اور بقا اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا”ڈاکٹر عظمی گل

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان امن کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو اور بین المذاہب امن کمیٹی کے چیئرمین مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی ایک بڑی جماعت ہے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے پاکستان کو انتہائی نقصان پہنچا یہی وجہ ہے کہ پاکستان اج تک سنبھل نہیں سکا انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی- اس موقع پر سہیل ٹیپو انفارمیشن سیکرٹری،ڈاکٹر عظمی گل ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی یوایس اے،سینئر نائب صدر جمشید اقبال گجر ناصر سلیم امتیاز،ارشد عباس،ضیاء الرحمن،قمر جاوید،پنسلوینیا سے تابش اسلم،فیصل بخش،محمد علی بلوچ،خرم،قیصر خان،محسن رضا،،راجہ ثناء اللہ،نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھی، تاہم ان کا مشن اور نظریہ آج بھی پارٹی کارکنان اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہید قائد کے نظریات کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ – تقریب کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
پیپلز پارٹی امریکہ اور پیپلز پارٹی نیو یارک اسٹیٹ کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان، کمیونٹی رہنماؤں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

لٹل پاکستان میں واقع لاہوری چلی ریسٹورنٹ میں قائد عوام پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے اور پاکستان پیپلزپارٹی نیویارک اسٹیٹ کی جانب سے انتہائی پروقار اور پرسوز ایونٹ کا انعقاد بڑے تزک واحتشام سے کیاگیا

جس میں پاکستان پیپلزپارٹی یوایس اے کے صدر خالد اعوان جبکہ دیگر پارٹی قائدین میں جنرل سیکرٹری راجہ اسد پرویز،پاکستان پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ،پاکستان پیپلزپارٹی یوایس اے کے سینئر نائب صدر اور پاکستانی امریکن بزنس مین صفدر ہمایوں قریشی،ناصر سلیم امتیاز،ارشد عباس،ضیاء الرحمن،قمر جاوید،پنسلوینیا سے تابش اسلم،فیصل بخش،محمد علی بلوچ،خرم،قیصر خان،محسن رضا،مشتاق کمبوہ،راجہ ثناء اللہ،سہیل ٹیپو انفارمیشن سیکرٹری،ڈاکٹر عظمی گل ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی یوایس اے،سینئر ناب صدر جمشید اقبال گجر کے علاوہ پاکستان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے کی جانے والی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی گئی عظیم لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کے عوام اور پاکستان کیلئے یکجہتی،محبت اور اخوت کی علامت تھیں آپ کی شہادت کے بعد پاکستان ترقی کی راہوں کی بجائے تنزلی کا سفر اختیار کرنے لگاجبکہ ان تکالیف کے باوجود پیپلزپارٹی کے قائدین صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پھر سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے

پاکستانی قوم شہیدبے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھے گی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اور خواتین کے وقار کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت ایک قومی سانحہ تھی، تاہم ان کا مشن اور نظریہ آج بھی پارٹی کارکنان اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

جنرل سیکرٹری راجہ اظہر پرویز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لے کر آگے کی طرف رواں دواں ہیں -پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے نائب صدر صفدر ہمایوں قریشی کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا آج ملک کو پھر سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے

جس کو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر سایہ منطقی انجام تک پہنچائے گی-تقریب کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہید قائد کے نظریات کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے ڈاکٹر عظمی گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 دسمبر کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم بی بی شہید کا جو ایک خواب تھا اور جو ان کی جدوجہد تھی اس عوامی مشن کو لے کر اسے ہم کبھی فراموش نہ کریں

بی بی کل بھی زندہ تھیں بی بی اج بھی زندہ ہیں بی بی ہمیشہ زندہ رہیں گی ہراس جیالے کے نعرے میں جو پارٹی کا حصہ ہیں ہر مظلوم کے آنسو میں بلاول کے حوصلے میں اور اصفہ کے خواب میں بی بی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں جو جمہوریت کی بقا کے لیے اور ووٹ کی عزت کی جنگ لڑ رہا ہے بی بی ہر اس دل کی اواز ہے جو ظلم اور جبر کے خلاف اٹھتی ہےجنہوں نے ہم سب کو اصولوں کی خاطر لڑنا سکھایا اور انہی اصولوں کی خاطر مرنا بھی سکھایا

مجھے فخر ہے کہ میں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر اس سیاسی گھٹناؤں کے سفر میں پیپلز پارٹی میں کاروان جمہوریت کا حصہ ہوں جس نے قدم قدم پر پاکستان کی سلامتی اور بقا اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ڈاکٹر عظمی گل کا کہنا تھا کہ اگرچہ بی بی ہم میں موجود نہیں ہیں ان کی کمی ہمیں شدت سے محسوس ہوتی ہے لیکن یہ امر میرے لیے باعث اطمینان ہے کہ ہمارے درمیان ہمارے صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری صاحب بی بی کے لخت جگر ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو اور عکس بے نظیر ہماری اصفہ بھٹو زرداری صاحبہ ہمارے درمیان موجود ہیں جو بی بی کے خواب کو اور عوامی مشن کو آگے لے کر جانے میں ہمارے نمائندہ ثابت ہوئے ہیں


















