پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت جاوید خالد انتقال کر گئے”اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ان کی نمازِ جنازہ جمعرات کو بعد از نمازِ ظہر جامع مسجد مکی بروکلین میں ادا کی جائے گی۔
بروکلین نیویارک: (منظور حسین سے) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مایہ ناز اور ہر دلعزیز شخصیت جاوید خالد گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی نیویارک اور گرد و نواح میں بسنے والی پاکستانی برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم اپنی شرافت، ملنساری اور سماجی خدمات کے باعث کمیونٹی میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ان کی نمازِ جنازہ جمعرات کو بعد از نمازِ ظہر جامع مسجد کی بروکلین میں ادا کی جائے گی۔ مسلمان کمیونٹی سے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اپیل۔ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔ ادارہ دنیا انٹرنیشنل مرحوم جاوید خالد کے اہلِ خانہ کے گہرے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہے۔ ہم اس المناک سانحے پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم جاوید خالد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دعا ہے کہ ربِّ کریم سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

