ٹرمپ کا بیان وقت حاصل کرنے کی کوشش ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران سے بات چیت سے متعلقہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے وقت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیان وقت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر کے بیانات توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کی کوشش اور اپنے فوجی منصوبوں پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ ایران نے موقف اختیار کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے علاقائی ممالک کی جانب سے کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں، ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی طرف موڑنا چاہیے۔ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہمارا جواب واضح ہے کہ ہم وہ فریق نہیں جس نے یہ جنگ شروع کی، حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی طرف سے پیغامات آئے تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے، ایران نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

