ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لیے ’سو فیصد کامیابی‘ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہو سکا۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا مختلف اقسام کی سپلائیز کے ساتھ موجود رہے گا تاکہ خطے میں صورتحال کو مستحکم رکھا جا سکے۔

