ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت دے دی

واشنگٹن اس معاملے میں کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا مرحلہ وار ایران کے اہم پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کا آغاز بڑے بجلی گھروں سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس معاملے میں کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *