نیویارک میں آٹو انشورنس فراڈ کا بڑا اسکینڈل
کے تحت مقدمات دائر کر دیےRICOنے وفاقی عدالت میں Allstate Insurance Company
نیویارک (نمائندہ خصوصی) نیویارک میں آٹو انشورنس کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے پس منظر میں ایک بڑے فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
Allstate Insurance Company
نے دو علیحدہ وفاقی مقدمات دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ منظم گروہوں نے ریاست کے
No-Fault
انشورنس نظام کو مبینہ طور پر منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر دیا۔
یہ مقدمات
United States District Court for the Eastern District of New York
میں
Racketeer Influenced and Corrupt Organizations Act (RICO)
کے تحت دائر کیے گئے ہیں۔ دعوؤں میں 10 ڈوریبل میڈیکل ایکوئپمنٹ
کمپنیوں اور 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق مدعا علیہان پر الزام ہے کہ انہوں نے شیل کمپنیاں قائم کر کے میٹروپولیٹن کلینکس کے ساتھ مل کر ایسے نسخے جاری کیے جو تقریباً ہر مریض کو ایک ہی طرز کے مہنگے طبی آلات فراہم کرنے کا جواز دیتے تھے، خواہ طبی ضرورت موجود ہو یا نہیں۔ مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2023 کے سرکاری نرخوں سے بچنے کے لیے کرائے پر دیے جانے والے آلات کو فروخت ظاہر کیا گیا۔ ایک مثال میں 300 ڈالر ماہانہ کرایہ والے آلے کا بل 1,800 ڈالر تک بھیجا گیا، جو مقررہ حد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ مقدمات میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سستے اور غیر برانڈڈ آلات استعمال کیے گئے جبکہ کلیم فارم میں برانڈ اور ماڈل کی تفصیلات درج نہیں کی گئیں تاکہ انشورنس ایڈجسٹرز مشتبہ بلنگ کی نشاندہی نہ کر سکیں۔ کمپنی کے مطابق ان اسکیموں کے نتیجے میں ایک ملین ڈالر سے زائد رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے جبکہ مزید 1.1 ملین ڈالر کے مبینہ جعلی کلیمز زیرِ التواء ہیں۔ اسکیم میں
EMTT،
کرایوتھراپی،
Triad 3LT
لائٹ تھراپی،
PEMF
اور الٹراساؤنڈ جیسے مہنگے آلات کا استعمال بھی شامل بتایا گیا ہے۔
دریں اثناء
Citizens for Affordable Rates (CAR)
کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس قسم کے فراڈ کا بوجھ بالآخر عام ڈرائیورز پر پڑتا ہے جو پہلے ہی بلند انشورنس پریمیم سے پریشان ہیں۔ انہوں نےکیتھی ہوچول کی مجوزہ انشورنس اصلاحات کی فوری منظوری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر قانون سازی کے بغیر ایسے منظم فراڈ کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ان مقدمات میں الزامات ثابت ہو گئے تو نیویارک کے آٹو انشورنس نظام میں بڑی اصلاحات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جس کے اثرات ریاست بھر کے لاکھوں صارفین پر مرتب ہوں گے۔

