مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایران کی حمایت میں پرامن احتجاجی مظاہرے
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر امریکی واسرائیلی جارحیت کا شکار ایران کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں بڈگام میں نماز عید کے بعد احتجاجی مارچ کیا گیا۔مارچ کے شرکاء نے امریکہ اسرائیل کے خلاف اور ایران کی حمایت میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے ایران کے جھنڈے اور اس کے مقتول رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے سری نگر شہر کے علاقے حسن آباد اور ضلع بانڈی پورہ کے علاقے شادی پورہ میں بھی کیے گئے اور مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

