مشرقِ وسطیٰ بحران پر جاپان متحرک،جاپانی وزیر اعظم کا ٹرمپ سے ملاقات کا فیصلہ

ٹوکیو : (طاہر حسین سے) جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی اگلے ہفتے امریکا کے دورے پر روانہ ہونگی جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشرق وسطیٰ سمیت بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گی۔جاپانی وزیر اعظمتاکائیچی کا گزشتہ سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا واشنگٹن کا دورہ ہوگا۔ امکان ہے کہ وہ جمعرات کو ٹرمپ کے ساتھ ایک سمٹ کریں گی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ بشمول ایران پر بات چیت متوقع ہے۔ تاکائیچی نے جمعہ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے درمیان ٹوکیو کا موقف ٹرمپ تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ ایران میں حالیہ امریکی-اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا قانونی جائزہ لینا مشکل ہے جب کہ جلد از جلد کشیدگی کم کرنے پر زور دینا چاہیے۔ علاوی ازیں اس بات کی بھی توقع ہے کہ وہ دوطرفہ تجارتی فریم ورک کے تحت اقتصادی سلامتی اور جاپانی سرمایہ کاری میں اضافہ سمیت متعدد مسائل پر بات چیت کریں گی۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *