محراب پور میں 22 رمضان المبارک کو ماتمی جلوس کا انعقاد

محراب پور بمقام حویلی سید مجاھد علی ناشاد شاہ میں 22 رمضان المبارک کو ماتمی جلوس  کا انعقاد، نامور علماء و زاکرین کی شرکت متوقع

محراب پور (نامہ نگار) محراب  پور میں عزاداری کے سلسلے میں 22 رمضان المبارک 1447ھ بروز جمعرات بمطابق 12 مارچ 2026ء ایک عظیم الشان ماتمی  جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس روحانی و مذہبی اجتماع کا اہتمام فروغِ عزاداری مشن محراب  پور کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جس میں علاقے بھر سے عقیدت مندوں اور عزادارانِ اہلِ بیتؑ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق مجلس کا انعقاد حویلی سید مجاھد علی شاہ محراب  پور میں ہوگا۔ پروگرام کا آغاز شام 5 بجے تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا جائے گا جبکہ مرکزی مجلس کا باقاعدہ آغاز رات 11 بجے ہوگا۔ مجلس میں ذکرِ مصائب پیش کرنے کی سعادت خطیب العصر مولانا بابر حسین خاصخیلی حاصل کریں گے۔  جس میں وہ فلسفۂ شہادت اور تعلیماتِ اہلِ بیتؑ پر روشنی ڈالیں گے۔ پروگرام میں معروف نوحہ خواں اور ذاکرین بھی اپنے مخصوص انداز میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے  نوح خوانوں میں فرزند ناشاد سید مصور عباس مصور ‘ جاوید حسین جعفری ‘ محسن علی ملاح ‘ نعمت علی سولنگی ‘ عرفان علی بھیلار ‘ جمشید سولنگی ‘ استاد نیاز حسین ‘ سید احسان علی شاہ ‘ عابد حسین خاصخیلی ‘ اطھر علی انصاری ‘ نوید علی مکئی راجپر  شامل ھیں جبکہ جلوس کی قیادت مختیار حسین سومرو و صدر فروغ عزاداری مشن محراب پور مختیار حسین ثقفی کی زیر سرپرستی ھوگی ۔۔ اس موقع پر عزادارانِ اہلِ بیتؑ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ مجلس کے انتظامات کے لیے مقامی سماجی شخصیات اور رضاکار بھرپور کردار ادا کر رہے پرویزعلی لغاری کرونڈی کے مطابق اختتام جلوس زنجیر زنی کا ماتم ھوگا ۔اور دوران جلوس افطاری کا بھی اھتمام کیا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *