ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

ملک کے کچھ علاقوں میں مطلع صاف تھا، چاند سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے ماہ شوال 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اعلان کردیا جس کے مطابق عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جبکہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ مرکزی اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس سے حکام تکنیکی معاونت کیلیے موجود تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کاہ کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود جبکہ کچھ علاقوں میں صاف تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *