لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکےجس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے

شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر ، پنجاب اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔  چترال  میں شدید زلزلے کے نتیجے میں پہاڑی پتھر گرنے اور دیواریں گرنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ سیالکوٹ، شرقپور شریف ، پھولنگر: پھولنگر ، پھالیہ، حضرو چھچھ ، گوجرہ، شاہ پور صدر ، پسرور، مردان ، ہنگو ، بونیر ، صوابي ، جمرود ، کوہاٹ ، شکرگڑھ، بنوں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *