فیضان خالد کی جارج سارن ٹاپلس کو مکمل حمایت ‘ پاکستانی کمیونٹی سے ووٹ دینے کی اپیل

بروکلین، نیویارک (منظور حسین سے) — ڈسٹرکٹ 47 سے ریپبلکن اور پاکستانیوں کے حمایت یافتہ امیدوار جارج سارن ٹاپلس نے جامعہ مسجد بیت الکرم میں نمازِ جمعہ کے دوران فیضان خالد اور ان کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیضان خالد نے جارج سارن ٹاپلس کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

فیضان خالد کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی سے توقع ہے کہ وہ 4 نومبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں اپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے جارج سارن ٹاپلس کو کامیاب بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو درپیش مسائل جیسے پراپرٹی ٹیکس، بڑھتے ہوئے جرائم، سینیئر سٹیزنز کی مشکلات، پیچیدہ بیماریوں پر تحقیق، اور شہر میں فضول اخراجات پر قابو پانا — یہ سب ایسے اقدامات ہیں جو صرف جارج سارن ٹاپلس جیسے محنتی اور انسان دوست رہنما ہی انجام دے سکتے ہیں۔

فیضان خالد نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل کرے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ان کے بقول، “جارج سارن ٹاپلس جیسے رہنما ہی عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لا سکتے ہیں۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация