علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس32 پی ایچ ڈی اسکالرز نے تحقیقی خاکے پیش کئے

اسلام آباد 12 اگست(صفدر حسین سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بَسَر) کا 74واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جس میں فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز سے تعلق رکھنے والے 32 پی ایچ ڈی اسکالرز نے اپنے تحقیقی سائناپسز پیش کیے۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر بَسَر، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے کی جبکہ یونیورسٹی کے ڈینز، معروف اساتذہ اور متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسکالرز کے تحقیقی معیار، اعتماد اور موضوعات کے تنوع کو سراہا گیا۔ زیادہ تر سائناپسز کو فوری منظوری دے دی گئی جبکہ چند کو مزید بہتری کے لیے مفید تجاویز کے ساتھ واپس بھیجا گیا۔شرکاء نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پیش کیے گئے تحقیقی موضوعات پاکستان کے سماجی، تعلیمی اور معاشی چیلنجز سے گہری مطابقت رکھتے ہیں۔فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کہا کہ ”وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی بصیرت افروز قیادت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تحقیق کے عالمی معیار کو اپنانے اور اسے براہِ راست قومی سماجی و اقتصادی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تحقیقی منصوبے نہ صرف علمی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جائیں بلکہ معاشرے کی عملی ضروریات کو بھی پورا کریں۔وائس چانسلر کی ہدایات کے مطابق بَسَر اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقی سرگرمیوں میں تسلسل اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ اجلاس کی معاون ٹیم میں بَسَر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر شکیل احمد اور دیگر عملہ شامل تھا جن کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация