سہارا ٹریڈنگ کی جانب سے لندن اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمانان اور حجاج کرام کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت،حاجی اشرف چہل اورچوہدری ظہیرچہل کا شرکاء سے اظہار تشکر

تویاما : 2 اگست (رپورٹ طاہرحسین )

سہارا ٹریڈنگ کے روح رواں معروف پاکستانی حاجی محمد اشرف چہل کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ سے آئے ہوئے مہمانوں اور امسال تویاما سے حج بیت اللؔہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بچوں اور بڑوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر برطانیہ سے آئے ہوئے مہمانوں سمیت حاجی اظہر بٹ ، حاجی خورشید خان ، حاجی چوہدری نوید اور حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے نئے نویلے ہر دلعزیز دولہا رفاقت خان نے تمام شرکاء بالخصوص حاجی اشرف چہل کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کی خاطر مدارت انواع و اقسام کے پُر تکلف خوش ذائقہ کھانوں سے کی گئی۔ چوہدری ظہیر چہل اور دیگر نے مہمان نوازی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مہمانوں کی خاطر مدارت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آنے دی ۔

تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں ۔


www.dunyaint.com

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация