جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (نارتھ امریکہ) کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

بروکلین نیو یارک: (دنیا انٹرنیشنل)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ کے زیرِ اہتمام ایک اہم بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کی مذمت اور اس کے خلاف عالمی سطح پر مؤقف کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں بین الاقوامی سطح پر مقیم کشمیری رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان جناب رفیق ڈار صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب فرمایا۔ کانفرنس میں برطانیہ سے ممتاز کشمیری رہنما جناب لیاقت لون صاحب، سردار محمد امتیاز خان، اعلیم خان، انور خان، راجہ مختار صاحب، راشد محمود، نعیم صاحب، فہیم صاحب، سیاد صاحب، وکیل صاحب اور دیگر متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام مقررین نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کشمیری عوام کے ساتھ ایک ظالمانہ اور غیر آئینی اقدام ہے، جسے وہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس اقدام کو تمام رہنماؤں نے ایک “کالا قانون” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ اس موقع پر یہ متفقہ اعلان کیا گیا کہ: “جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ہر اس کالے قانون کی پرزور مذمت کرتا ہے جو کشمیریوں کے بنیادی حقِ خودارادیت کو پامال کرتا ہو۔ ہماری جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی اور خودمختاری کے حصول تک جاری رہے گی۔” یہ کانفرنس کشمیری عوام کے عزم، اتحاد اور سیاسی شعور کی عکاس تھی، جس نے عالمی ضمیر کو ایک بار پھر جھنجھوڑا کہ کشمیری قوم اپنے جائز اور ناقابلِ تنسیخ حق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация