جرمنی نے ایران کیخلاف فوجی تعاون کی امریکی درخواست مسترد کردی

امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی تعاون کی درخواست جرمنی نے مسترد کردی۔  غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی تعاون کی درخواست مسترد کر دی۔ جرمن وزیر دفاع فورس پستوریئس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کیا توقع رکھتے ہیں؟ ایک یا دو یورپی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں کیا کرلیں گے جو طاقتور امریکی بحریہ نہیں کرسکتی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں، نہ ہی ہم نے یہ جنگ شروع کی ہے۔ ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں سے شروع کی گئی مشرق وسطیٰ جنگ کا نیٹو سے کوئی تعلق نہیں۔ ادھر ترجمان جرمن چانسلر اسیفن کونیلیوس کا کہنا ہے کہ نیٹو علاقائی دفاع کا اتحاد ہے، نیٹو کی تعیناتی کے لیے مینڈیٹ کی کمی ہے۔ ترجمان جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں انسانی صورتحال کو مزید بدتر کردیں گی۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان بات چیت شروع ہونے کا خیرمقدم کریں گے۔ خبر ایجنسی نے  رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیٹو رکن ممالک نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *