جامعتہ الرشید دارالعلوم بروکلین میں پانچویں سالانہ جلسہ حفظ القرآن اور ناظرہ کی تکمیل کے حوالے سے ایک انتہائی خوبصورت اور با وقار تقریب کا انعقاد دارلعلوم بروکلین کے مہتمم اعلیٰ نوجوان ممتاز عالم دین حافظ و قاری محمد اُسامہ کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا
دارالعلوم بروکلین کی عمارت کے خریداری کیلئے 9لاکھ ڈالر درکار ہیں،اگر ہم نے عمارت خرید لی تو عمار ت کے اوپر والے پورشن میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ باعزت احترام اور اسلامی قوائد کے مطابق جاری و ساری رہے گا جس کے لیے کمیونٹی کے مخیر حضرات کو آگے آنا پڑے گا،حافظ و قاری محمد اسامہ
بروکلین نیو یارک(منظور حسین سے) 4703 ایونیو ڈی بروکلین میں واقع بچوں اور بچیوں کو اسلامی تعلیم فراہم کرنے والے مستند ادارے جامعۃ الرشید دارالعلوم بروکلین میں پانچویں سالانہ جلسہ حفظ القرآن اور ناظرہ کی تکمیل کے حوالے سے ایک انتہائی خوبصورت اور با وقار تقریب کا انعقاد دارلعلوم بروکلین کے مہتمم اعلیٰ نوجوان ممتاز عالم دین حافظ و قاری محمد اُسامہ کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ دارالعلوم بروکلین کی اس خوبصورت تقریب میں سینکڑوں بچوں کے علاوہ اُن کے والدین نے بھرپور شرکت کی جبکہ بچوں نے دارالعلوم بروکلین میں پورا سال قرآن مبین کے حفظ اور ناظرہ کوبخوبی یاد کرنے کے حوالے سے ناظرین کو اپنی تلاوت کے جوہر بھی دکھائے جبکہ کئی ایک طلبہ نے احادیث کا دورہ بھی کیا اور حاضرین کو نعت پاک سے بھی محظوظ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ و قاری اُسامہ کا کہنا تھا کہ آج ہم اللہ کی توفیق سے اس مقام پر پہنچے ہیں آج دارالعلوم بروکلین کے اکیڈمک سال کا آخری دن ہے آج ہم اُس عظیم عمل کا مظاہرہ کریں گے کہ جس کی تیاری ہمارے بچوں نے پورے سال کی،اس موقع پر اُنہوں نے حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا،حافظ اُسامہ کا کہنا تھا کہا آنحضور ﷺ کافرمان ہے کہ تمہارے درمیان ایک عالم کی مثال ایسے ہے کہ جیسے ہزاروں صحابہ کے درمیان میری مثال ہو،اور جیسے لاکھوں،کروڑوں ستاروں کے درمیان ایک چاند کی مثال ہے‘اور یہ مثال اُن علماء کے لیے ہے جو عالم ربانی و عالم حقانی ہوں‘آپ ﷺ فرمان ہے کہ میرے علماء کی مثال بنی اسرائیل کے نبیوں جیسی ہے اُن کا کہنا تھا کہ آج اس عمل کی ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنایا جائے تاکہ جنت کا راستہ ہموار ہو سکے۔ حافظ اُسامہ کا کہنا تھا کہ دارالعلوم بروکلین کی عمارت کے خریداری کیلئے 9لاکھ ڈالر درکار ہیں ہمارے اس ادارے میں پڑھنے والی بچیوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جس کی وجہ ہمیں اُن کو کبھی کسی گھر میں تعلیم دینا پڑتی ہے اور کبھی کسی اور جگہ پر اگر ہم نے یہ عمارت خرید لی تو عمار ت کے اوپر والے پورشن میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ باعزت احترام اور اسلامی قوائد کے مطابق جاری و ساری رہے گا جس کے لیے کمیونٹی کے مخیر حضرات کو آگے آنا پڑے گا تاکہ کہ امریکہ میں احیائے دین کا کام جاری و ساری رہے اس لیے اپنی اس ذمہ داری کو ادا کریں اور اللہ کے دین کی سر بلندی کے لیے آگے بڑھیں،آخر میں اُمت مسلمہ اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی، تقریب میں محمد جاوید، عزیز بٹ، کیپٹن ضیغم عباس، محمد اعجاز، معاذ، ہاشم انصاری، موسیٰ، یحٰیٰ،بلال رانا، عیان، عبدالرحمان، عبدالرحیم، عثمان، اسلم ڈھیلون،افضل ڈھیلون، نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مزید معلومات کے درج زیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے












































FOTO : DUNYA INTERNATIONAL