این وائی سی ہیلتھ + ہاسپیٹلز/ہارلم کا 10 ملین ڈالر کا آرتھوپیڈک اور پوڈیاٹری کلینک افتتاح
این وائی سی ہیلتھ + ہاسپیٹلز/ہارلم نے ہارلم کمیونٹی میں مسکیولواسکیلیٹل (ہڈیوں اور جوڑوں) کے معیاری اور مربوط علاج تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے 10 ملین ڈالر مالیت کے نئے آرتھوپیڈک اور پوڈیاٹری کلینک کا افتتاح کر دیا ہے۔

لینکس ایونیو پر واقع یہ جدید سہولت خصوصی طور پر آرتھوپیڈک اور پوڈیاٹری مریضوں کی پیچیدہ طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ازسرِنو ڈیزائن کی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ نیا کلینک مربوط طبی خدمات کو مضبوط بناتے ہوئے مریضوں کے آرام، نقل و حرکت اور حفاظت کو ترجیح دیتا ہے۔ جدید کلینک میں 9 مکمل طور پر لیس معائنہ کمرے قائم کیے گئے ہیں، جن میں ہائی لو ایگزام ٹیبلز اور باری ایٹرک ٹیبلز شامل ہیں تاکہ ہر جسامت کے مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔ ہر کمرے میں ڈاکٹروں کے لیے ایرگونومک ورک اسٹیشن بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ علاج کے عمل کو مؤثر اور سہل بنایا جا سکے۔ انتظار گاہ میں اونچی نشستوں والی کرسیاں رکھی گئی ہیں تاکہ چلنے پھرنے میں دشواری رکھنے والے مریضوں کو بیٹھنے اور اٹھنے میں آسانی ہو۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ہارلم کے رہائشیوں کو ان کے اپنے علاقے میں اعلیٰ معیار کی خصوصی طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

