ایران کے نئے لانچ سسٹمز امریکا و اسرائیل کو حیران کر دیں گے، سید ماجد موسوی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں سید ماجد موسوی نے کہا کہ ایران کی نئی میزائل صلاحیتیں خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہیں اور ان نظاموں کی وجہ سے دشمن ممالک دنگ رہ جائیں گے، ایران کی میزائل طاقت نے مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی ایئرو سپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے لانچ سسٹمز امریکا اور اسرائیل کو حیران کر دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے دیمونا پاور پلانٹ پر میزائل حملے کیے، ایران نے پہلی بار درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل استعمال کرتے ہوئے قبرص میں بھی حملہ کیا ہے جس سے یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ تہران کی میزائل رینج اور صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *