ایران کیخلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ میں 200 بچے شہید ہوئے: یونیسیف
یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ میں مشرقِ وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل جنگ میں کم از کم 181 بچے ایران، 7 بچے لبنان اور ایک کویت میں شہید جبکہ 3 اسرائیل میں مارے گئے۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق بچے جنگیں شروع نہیں کرتے لیکن وہ ناقابلِ قبول حد سے زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کشیدگی نے پہلے ہی بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہوئے ہیں۔

