ایران کا امریکا کے طیارہ بردار جہاز پر حملہ، لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا

ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے دشمن کیخلاف 91 ویں لہر میں یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی ایف 35 طیارے کو ایرانی حدود میں تباہ کیا، طیارےکے پائلٹ سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی، پائلٹ کے بچ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی ایران نے میزائل حملے کیے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، ایرانی میزائل بلا رکاوٹ اہداف پر گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔ علاوہ ازیں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بھی ڈورنز سے حملہ کیا گیا، بحرین میں ایمازون کی کلاوڈ فیسلیٹی بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کمیں گاہوں پر حملوں میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا امریکا اور اسرائیل اب ماضی سے کہیں زیادہ سخت حملوں کے لیے تیار رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *