ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش
ایران پرہونے والے حملے کے خلاف کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت اور طلبا تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت اور طلبا تنظیم کے ارکان کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ایران پر ہونے والے اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریلی کے شرکا نے امریکا، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مقررین نے حکومت سے امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کو اس وقت ایران کے ساتھ اعلانیہ کھڑا ہونا چاہیے اور اُس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔

