ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور پاسدارنِ انقلاب نے بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔قبل ازیں اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق پاسدارنِ انقلاب نے بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *