ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین ہیں، ایران سے جنگ شطرنج کا بڑا کھیل ہے، امریکی صدر کا اعتراف
ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں، ایران میں اب زمینی فورس نہیں بھیج رہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین لوگ ہیں، ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں، ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قیادت ختم کردی گئی، ایران اس وقت نئی قیادت کی تلاش میں ہے، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت ختم کردی گئی، ایران اس وقت نئی قیادت کی تلاش میں ہے، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایران میں اب زمینی فورس نہیں بھیج رہے۔ میں نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ گیس فیلڈ پر حملے نہ کریں۔ امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے پر غور ، ایران میں فوجی کارائیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ امریکی فوجیوں کو ایران کے ساحل پر تعینات کیا جائے گا؟ ایران کے افزودہ یورینیم کو محفوظ بنانے کیلئے امریکی فوج بھیجنے کا غور کیا جارہا ہے ۔

