اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے کی مذمت

دہشتگردوں کے پیچھے جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انکو قرار واقعی سزا دی جائے،نسیم علی زئی کی زیرصدارت اجلاس میں مطالبہ

اجلاس میں شہید ہونے والے نمازیوں کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی

بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کے اہم ممبران کا ہنگامی اجلاس پاکستان ہاؤس میں جمعہ کے دن منعقد ہوا، اس اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی پر زور مذمت کی گئی، یاد رہے کہ اس دھماکے میں 35 بیگناہ پاکستانیوں کی شہادت ہوئی تھی، اس اجلاس میں شہید ہونے والے نمازیوں کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اور انکے لواقین سے مکمل اظہار تعزیت کیا گیا اور شرکاء اجلاس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کے پیچھے جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انکو قرار واقعی سزا دی جائے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں موجود تمام تر دہشت گردوں یا فتنہ خوارج، فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے ہمارے وطن عزیز پاکستان کو پر امن بنایا جائے، اس خصوصی اجلاس کی صدارت پاکستان ہاؤس کے بانی اور اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کے چیئرمین نسیم خان علیزئی نے کی، اجلاس میں نیو یارک میں رہائش پذیر سرکردہ پاکستانیوں نے شرکت کر کے وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا گیا، آخر میں تمام شرکاء اجلاس نے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لئے خصوصی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *