میری لینڈ : احمد رانا کے والد محترم صغیر رانا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئیے دعائیہ تقریب “کمیونٹی کی بھر پور شرکت ۔

اولاد پر فرض ہے والدین کی خدمت کریں،ان کی خدمت کو اپنی زندگی کا محور ومرکز بنائیں اور اپنی آخرت کو سدھاریں” پروفیسر الیاس
بالٹی مور ٹیکس مین احمد رانا کے والد محترم مرحوم صغیر رانا کے ایصال ثواب کیلئے بڑی دعائیہ تقریب،کمیونٹی کی بھرپور شرکت

ایلیکٹ سٹی،میری لینڈ(زح سے)کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور بالٹی مور ٹیکس مین کے نام سے پہچانے جانے والے احمد رانا کے والد محترم مرحوم صغیر رانا کے ایصال ثواب کیلئے یہاں پر ایک بڑی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی- تقریب میں کمیونٹی کی متعدد شخصیات نے شرکت کی-

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے ہوئے عالم دین اور فیصل مسجد کے گرینڈ امام اور ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اگر کسی کو اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کرنے کا موقع مل جائے تو وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں -انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے والدین کی خدمت کو اپنی زندگی کا محور ومرکز بنائیں -پروفیسر الیاس نے کہا کہ خاندان معاشرے کی اکائی ہے اور اگر خاندان اسلام کے بتائے ہوئے اور قرآن کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑے تو سارا معاشرہ راہ راست پر آجاتا ہے-انہوں نے مثالیں اور ذاتی زندگی کے تجربات کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ لوگ اپنے بچوں کو دین کے راستے پر چلانے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن خود دین کے راستے سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں -انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو خود دین کے راستے سے دور ہوں ان کی اولاد کبھی بھی دین کے راستے پر نہیں چل سکتی لہذا ضروری ہے کہ بچوں کے سامنے عملی نمونہ بن کر پیش آیا جائے-تقریب سے قاری زاہد اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا-تقریب میں حافظ حبیب اللہ،گل شیر ساہی،رانا صغیر کے چھوٹے بھائی ذوالفقار رانا،احمد رانا،منیر کٹھانہ،رئیس خان،عمران بٹ،مظہر چغتائی سمیت متعدد کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *