امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو سخت حملوں کی دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہماری فوج دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور ہے۔ امریکی فوج نے ایران میں باقی چیزوں کو تباہ کرنا شروع ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا نشانہ پل ہوں گے۔ پھر بجلی کے کارخانے۔ نئی قیادت جانتی ہے کیا کرنا ہےاور یہ کام فوراً ہونا چاہیے۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے کارخانوں پر حملے ہوئے توخطے میں توانائی تنصیبات اور مواصلاتی ادارے ہمارا ہدف ہونگے۔ جن اداروں میں امریکی حصص ہیں ان کو نشانہ بنائیں گے۔

