امریکی خواتین کی پہلی اسٹیٹ آف دی آرٹ نان پرافٹ تنظیم (پاور) کی نومنتخب قیادت کی حلف برداری کی تقریب 2 مارچ کو منعقد ہوگی،

نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری میں فلاحی خدمات کے فروغ کا عزم، سماجی خدمت ، خواتین کی خود مختاری ، ذہنی صحت سے آگاہی، فلاحی امداد،اور بھوک کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے: بانی طاہرہ دین

تنظیم کی نئی قیادت اور عہدیداروں کی حلف برداری محفل ریسٹورنٹ 46 ویسٹ اولڈ کنٹری روڈ، ہکسویل، نیو یارک 11801 پر 2 مارچ کو منعقد ہورہی ہے جس میں نئی قیادت اور ٹیم کا تعارف کرایا جائیگا گا اور آنے والے سال کے لیے تنظیم کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائیگا

لانگ آئی لینڈ نیو یارک: ( منظور حسین سے)

پاک۔امریکہ آرگنائزیشن فار ورکرز ایجوکیشن اینڈ دیئر فنڈامنٹل رائٹس (پاور) کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب 2 مارچ 2026 بروز پیر شام 5 بجے مہفل ریسٹورنٹ، ہکس وِل، نیو یارک میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں شرکت صرف دعوت نامے کے ذریعے ممکن ہوگی۔ یہ تقریب پاور کے آئندہ “چاند رات” کمیونٹی ایونٹ سے قبل منعقد کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے دوران تنظیم کی نئی قیادت کا باضابطہ تعارف کرایا جائے گا جبکہ سال 2026 کے لیے فلاحی اور سماجی منصوبوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی، سماجی و سیاسی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔ پاور ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے، ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے، مستحق خاندانوں کی مدد، اور ضرورت مندوں کو خوراک و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ تنظیم لانگ آئی لینڈ اور گردونواح میں کمیونٹی سروس کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر بانی پاور آرگنائزیشن محترمہ طاہرہ دین نے اپنے پیغام میں کہا کہ تنظیم کا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو سہارا دینا اور انہیں باوقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور آئندہ بھی فلاحی خدمات کے ذریعے کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ میڈیا یا سرکاری دعوت ناموں کے حوالے سے رابطے کے لیے پاور کی آرگنائزنگ ٹیم سے اس نمبر6317482533 پررجوع کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *