امریکی اڈوں پر حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے: علی لاریجانی

تہران: ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں میں اب تک 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی مضحکہ خیز حرکتوں کے نیتجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں جھونک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ خود حساب کریں کیونکہ حالیہ دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، کیا اب بھی امریکا فرسٹ (پہلے) ہے یا اسرائیل؟ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی آپ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *