امریکا کیساتھ جنگ بندی مذاکرات؛ ایرانی وفد پاکستان پہنچ گیا
ایران کے وزیر خارجہ، دفاعی کونسل کے سیکریٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے متعدد ارکان شامل ہیں
ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا مذاکراتی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پہنچ گیا۔ایران کا مذاکراتی وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔ایرانی وفد کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا۔ قبل ازیں ایرانی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وفد میں ایران کے وزیر خارجہ، دفاعی کونسل کے سیکریٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے متعدد ارکان شامل ہیں۔

