آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ عین وقت پر ملتوی کردی گئی؛ وجہ سامنے آگئی

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی آج ادا کی جانے والی نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوری کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج یعنی 4 مارچ کو ہونا تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔ آج نماز جنازہ کے بعد تہران کے امام خمینی نماز ہال میں تین روزہ الوداعی تقریب کی تیاری بھی کرلی گئی تھی جس میں عوام کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کی جانا تھی مگر اب تدفین کا دن اور وقت ابھی تک طے نہیں کیا گیا۔ لیکن اب اس تقریب کو ملتوی بھی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آخری رسومات کا حتمی شیڈول مقام اور انتظامات کے طے نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔ نماز جنازہ کے اجتماع کے مقام، تاریخ اور دیگر تفصیلات فی الحال بتائی نہیں گئیں تاہم اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *