غزہ: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم نے طویل جنگ لڑنے کا انتخاب کیا ہے جو دشمن کے لیے تکلیف دہ اور مہنگی ثابت ہوگی۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن طوفان الاقصیٰ کے ذریعے ہم دشمن پر پہلے ہی حملہ آور ہوگئے، یہ دور جدید کا سب سے کامیاب کمانڈو آپریشن تھا جس میں دشمن کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا حملہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی مبینہ خلاف ورزیوں، بستیوں کی توسیع، فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا ردعمل تھا۔
ابو عبیدہ نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ کی ثابت قدمی اور جرات پر یقین ہے کہ آپ صہیونی دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔