.سو سےزائد سٹالز لگائے جائیں گے،ملبوسات کی اعلی ورائٹی دستیاب ہوگی
نیویارک (دنیا انٹرنیشنل): ہلال گائیڈ کا سالانہ ہلال فوڈ فیسٹول 14ستمبر کو ناسا کمیونٹی کالج میں منعقد ہو گا-نیویارک میں سب سے بڑا فوڈ فیسٹول جس میں 100سے زائد ہلال فوڈ کے سٹالز،بچوں کیلئے انٹرٹینمنٹ کا بہترین انتظام اور ساتھ میں خواتین کیلئے ملبوسات کی اعلی ورائٹی بھی دستیاب ہو گی-ہلال گائیڈ کی انتظامیہ کے مطابق نیویارک کا سب سے بڑا ہلال فوڈ فیسٹول ناسا کمیونٹی کالج 1ایجوکیشن ڈاکٹر گارڈن سٹی11530 NYبروز ہفتہ مورخہ 14ستمبر دن ایک بجے سے رات گیارہ بجے تک منعقد ہو گا جس میں داخلہ بالکل فری ہوگا