نیو یارک:(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاؤس کے ممبران کا ھفتہ وار اجلاس آج بروز جمعہ منعقد ہوا اس اجلاس میں پاکستان ہاؤس کے بانی نسیم خان علیزئی کے علاوہ وحید خان، ابرار خان، شاہ روز خان، ظفر خان، سعید خان، ملک ریاض، سلیم احمد، اسمعیل بٹ، صلا دین خان، عارف خان آفریدی، شاہد محمود نے متفقہ طور پر موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹویٹر پر دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوے اسکی پرزور مذمت کی، خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں محمود غزنوی کو لٹیرا قرار دیا تھا، جب کہ پوری مسلم اامّہ اور خصوصی طور پر پاکستان، جنوبی ایشیا میں رہنے والے تمام مسسلمان محمود غزنوی کو اپنا ھیرو مانتے ھیں، نسیم خان علیزئی نے پریس ریلیس جاری کرتے ہوے کہا کہ وہ نہ صرف ہمارے ہیرو تھے بلکے وہ ہمارے ڈی این اے میں شامل ہیں، وہ واحد مسلم لیڈر تھے جنوں نے انڈیا پر مسسلمانوں کی حکومت قائم کرتے وقت جب ہندوں کے سب سے بڑے سونے سے بنے سومنات مندر کو گرانے لگے تو ہندوؤں نے کہا کہ آپ ہمارا سارا سونا لے لیں لکن اس مندر میں سونے سے بنے ہمارے بتوں کو نہ گرائیں تو ہمارے ھیرو محمود غزنوی نے کہا تھا کہ میں بت شکن ھوں بت پرست نہیں کہتے ہوے تمام بت گرا دئیے تھے جو کہ ہماری تاریخ کا حصہ ھیں۔ اسکے بعد ہماری ریاست کے زمےداروں نے اپنے سب سے بڑے میزائل کا نام بھی محمود غزنوی رکھا۔ ہمیں اپنے ھیرو پر فخر کرنا چاہئیے