کمیونٹی کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر آصف رحمان ( ستارہ امتیاز ) کی والدہ محترمہ قضائے الہیٰ سے وفات پاگئیں “’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘” نماز جنازہ بروز منگل مورخہ 24 دسمبر کو مسجد النور میں ادا کی گئی ۔
نیویارک ( دنیا انٹرنیشنل ) :پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کے رہنما اور پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”اپنا “ کے سابق پریذیڈنٹ ڈاکٹر آصف رحمان ( ستارہ امتیاز ) کی والدہ محترمہ کے نماز جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اور سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی اور ”اپنا“ کی جانب سے ڈاکٹر آصف رحمان سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔اور اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
ڈاکٹر آصف رحمان اور سوگوار خاندان کی جانب سے ان تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہو رہے ہیں اور ان سے اظہار تعزیت کررہے ہیں ۔