واشنگٹن: ٓامریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردار اداکرنے والی سوئنگ ریاستوں شمالی کیرولائنا، جارجیا ‘پینسولوینیا اورنیواڈا‘ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹرول کالج کے ووٹوں کی تعداد279اور کملا ہیرس 223 ووٹ حاصل کرچکی ہیں جبکہ کچھ ریاستوں میں گنتی کا عمل جاری ہے تاہم ٹرمپ جیت کے لیے مطلوبہ270 الیکٹرول ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کرچکے ہیں. ریاست فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے ہیڈکواٹرمیں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اپنی فتح کا اعلان کیا ہے ریاست وسکانسن نے ٹرمپ کی جیت میں انتہائی اہم کرداراداکیا ہے 2016 کے بعد ایسا دوسری بار ہے کہ یہ ریاست رپبلکن امیدوار کی جیت کا باعث بنی ہے عمومی طور پر اسے ڈیموکریٹ اکثریتی ریاست سمجھا جاتا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں تقریر اور جیت کے اعلان سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں کملا ہیرس کی الیکشن واچ پارٹی کا مقام الگ ہی منظر پیش کر رہا تھا نائب صدر نے ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرنا تھا لیکن جیسے ہی معلوم ہوا کہ کملا ہیرس وہاں تقریر نہیں کریں گی تو وہاں موجود تمام افراد اپنے گھروں کو چلے گئے اور پیچھے خالی کرسیاں اور امریکی جھنڈے چھوڑ گئے. امریکی ریاست منیسوٹا میں کملا ہیرس کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے اگرچہ ٹرمپ اپنی جیت کا اعلان کر چکے ہیں تاہم امریکہ کی کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے کملا ہیرس کو منیسوٹا میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے جس سے انھیں 10 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل ہوئے ہیں. اس کے علاوہ ڈیموکریٹکس کے گڑھ نیو جرسی میں بھی ہیرس کو واضح برتری حاصل ہے جس سے انہیں الیکٹرول کالج کے مزید 14 ووٹ ملے ہیں ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے ہیڈکوارٹر میں جمع ہونے والے مداحوں سے خطاب کر رہے ہیں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جب ان کے ووٹر ماضی میں مڑ کر دیکھیں گے تو یہ دن ان کی زندگی کے سب سے اہم دنوں میں سے ایک ہو گا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمیں غیر معمولی اور طاقتور مینڈینٹ سے نوازا ہے. تقریر کے دوران ٹرمپ نے” ایکس“کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک جو ان کی مہم کا ایک بڑا حصہ رہے ہیں انہیں شاندارانسان قراردیاانہوں نے مسک کو ریپبلکن پارٹی کے لیے ایک ابھرتا ہوا ستارہ کہہ کر پکارا ٹرمپ نے بتایاکہ کس طرح ایک دن انہوں نے اس کھرب پتی شخص کو 40 منٹ تک ہولڈ کروائے رکھا کیونکہ وہ سپیس” ایکس“ راکٹ کی ویڈیو دیکھ رہے تھے ٹرمپ نے انہیں ایک شاندار شخص قرار دیا ہے. ٹرمپ کا کہنا ہے یہ امریکہ کے شہریوں کی شاندار فتح ہے انہوں نے اپنی مہم کے نعرے”آئیں امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں“ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس فتح کے بعد ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے کے قابل ہوں گے.