#PAKISTAN

چئیرمین علی زئی فاؤنڈیشن نسیم علی زئی  کے کزن جمشید خان اور انکی زوجہ پاکستان میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئے” إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

پشاور (نمائندہ دنیا انٹرنیشنل ) نسیم علی زئی کے کزن جمشید خان اپنی اہلیہ اور دو سالہ بیٹے کے ساتھ ،سیاحت کے لئے بالا کوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے کھائی میں گر گئی ۔حادثے میں جمشید خان اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ جبکہ ان کا دو سال کا بیٹا ، معجزانہ طور پر بچ گیا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات نسیم خان علی زئی(چئیرمین علی زئی فاؤنڈیشن ) ، نعیم خان علی زئی ، وحید خان علی زئی، ظفر خان علی زئی سعید خان علی زئی اور ابرار خان علی زئی کے کزن جمشید خان اور انکی زوجہ پاکستان میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئے ہیں ۔ جمشید خان اپنی اہلیہ اور دو سالہ بیٹے کے ساتھ ،سیاحت کے لئے ،بالا کوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے کھائی میں گر گئی ۔حادثے میں جمشید خان اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا دو سال کا بیٹا ، معجزانہ طور پر بچ گیا۔مرحومین کو ان کے آبائی شہر حضرو کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی اور علی زئی برادران کے دوست احباب نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ادارہ دنیا انٹرنیشنل اور گلوبل ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو زاھد حسین’ منظور حسین اور عبدالصمد خان نے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ھم نسیم خان علیزئی اور ان کے اھل خانہ کے اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ھیں اور دعا گو ھیں کہ اللہ رب العزت مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی’ وارفا مقام عطا فرمائے اور اھل خانہ کو صبر جیل عطا فرمائیں آمین ۔
نسیم خان علی زئی اور ان کے بھائیوں کی جانب سے دوست احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *