اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
جناح ایونیو پر رات بھر مظاہرین اور پولیس کی آنکھ مچولی چلتی رہی تاہم جناح ایونیو، ڈی چوک اور چائنہ چوک میں اس وقت مظاہرین موجود نہیں ہیں۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تازہ دم دستے اسلام آباد ریڈ زون اور ڈی چوک کے اطراف تعینات ہیں۔