نیو یارک : الیکشن سروے کے مطابق پاکستانی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے اس بات کا اظہار کیا ھے کہ “اسمبلی مین ایلک بروک کراسنی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک ثابت قدم وکیل رہے ہیں، جو ہمارے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ملازمتیں پیدا کرنے، چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ کرنے، اور سستی رہائش تیار کرنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ ہماری کمیونٹی کی ترقی کے لیے ان کا عزم ان کی فعال کوششوں اور نتائج سے عیاں ہے کہ ہم اسے اپنے عہدے پر برقرار رکھنے کے لیے ووٹ دیتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہماری آوازیں سنی جاتی رہیں اور یہ کہ ہمارے پاس ایک ایسا نمائندہ ھو جو ہماری ضروریات کو صحیح معنوں میں سمجھتا ھو اور ان پر خصوصی توجہ بھی دے اور اسمبلی مین ایلک بروک کراسنی پاکستانیوں کی ضروریات اور خدشات کو سمجھتے ہیں۔ لھزا۔ 5 نومبر کو یا ابتدائی ووٹنگ کے دوران ایلک بروک کراسنی کو ووٹ دیں۔