جیکب جیوٹ شو میں بین الاقوامی دو روزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شومیں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں سیاحوں کو مدعو کرنے کیلئے صوبہ سندھ،گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں اور پاکستانی دستکاری کے خوبصورت سٹال لگائے گئے جہاں مقامی امریکیوں کا تانتا بندھا رہا
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی قونصلیٹ کے اشتراک سے منعقدہ شو میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ گلگت بلتستان کے چیف منسٹر گلبہار خان،گلگت بلتستان کے ٹورازم اور لاء منسٹر غلام محمد اور پلاننگ کے مسٹر راجہ ناصر علی اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی
ٹریول اینڈ ایڈوینچر شو 2025،پاکستان توجہ کا مرکز بنا رہا
مین ہیٹن،نیویارک (منظور حسین سے)
نیویارک میں ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچرشومیں پاکستانی بوتھ پر وزٹرز کا تانتا بندھا رہا۔نیویارک جسے کیپٹل آف دی ورلڈ بھی کہا جاتا ہے میں واقع جیکب جیوٹ شو میں بین الاقوامی دو روزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شومیں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں سیاحوں کو مدعو کرنے کیلئے صوبہ سندھ،گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں اور پاکستانی دستکاری کے خوبصورت سٹال لگائے گئے جہاں مقامی امریکیوں کا تانتا بندھا رہا۔ہفتہ کو امریکہ میں پاکستان کے سفیررضوان سعید شیخ نے اس ٹریول اینڈایڈونچر شو میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی طائفے کے ساتھ مل کر پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی قونصلیٹ کے اشتراک سے منعقدہ شو میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ،گلگت بلتستان کے چیف منسٹر گلبہار خان،گلگت بلتستان کے ٹورازم اور لاء منسٹر غلام محمد اور پلاننگ کے مسٹر راجہ ناصر علی اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔