جشن آزادی فیسٹیول کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور ہماری پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ اورنیویارک سمیت ٹرائی اسٹیٹ ایریا کودعوت ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائیں،ہمایوں شبیر،عاصم ملک اور مدیحہ مصطفی
تقریب میں داخلہ بالکل مفت ہوگا اور شرکاء کو پاکستان کے نامور فنکاروں کے لائیو میوزک شو سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا جن میں معروف گلوکارہ صومیا خان اور گلوکار احمد جہانزیب اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ پروگرام میں پاکستانی ثقافت کو بھر پورانداز میں پیش کیا جائیگا
بروکلین، نیو یارک(منظور حسین سے) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کے زیر اہتمام 78ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد 17اگست 2025کو کیا جائیگا۔ یہ پروگرام نیو پارک کے مشہور آئزن ہاور پارک بیری چین لیک سائیڈ تھیٹر میں شام5 بجے سے رات 10بجے تک جاری رہیگا۔

پیک یو ایس اے کے ہمایوں شبیر،عاصم ملک اور مدیحہ مصطفی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جشن آزادی فیسٹیول کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور ہماری پاکستانی امریکن کا کمیونٹی لانگ آئی لینڈ اورنیویارک سمیت ٹرائی اسٹیٹ ایریا کودعوت ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائیں – انکا کہنا تھا کہ”پیک یو ایس اے“کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وہ حسب معمول آئزن ہاور پارک میں جشن آزادی پاکستان کامیاب سے کا میاب ترین انداز ا میں منایا جائے۔ انہوں نے تمام کمیونٹی ارکان کو دعوت دی کہ وہ پیک یو ایس اے کا ساتھ دیں اور 17اگست کو پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کر کے ایک زندہ قوم کا مظاہرہ کریں۔منتظمین کے مطابق تقریب میں داخلہ بالکل مفت ہوگا اور شرکاء کو پاکستان کے نامور فنکاروں کے لائیو میوزک شو سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا جن میں معروف گلوکارہ صومیا خان اور گلوکار احمد جہانزیب اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ پروگرام میں پاکستانی ثقافت کو بھر پورانداز میں پیش کیا جائیگا، جبکہ ملبوسات ذائقہ دار پاکستانی کھانوں اور مختلف مصنوعات کے اسٹالز بھی سجائے جائیں گے۔کمیونٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں سمیت قومی و ثقافتی لباس زیب تن کر کے اور اپنے ساتھ پاکستان اور امریکی پرچم کے ہمراہ اس یادگار تقریب میں شریک ہوں۔
اسٹال بکنگ اور مزید معلومات کے لئے
ہمایوں شبیر3000 -523-347
سلمان شیخ 4632-458-516
اور عاصم ملک-0101-747 718پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔