ناسا کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو بروس بلیک مین نے اپنی ٹیم چوہدری اکرم وریا، عون نقوی اور شہریار کے ہمراہ شرکت کی جبکہ دوسری جانب پاکولی کے اس خوبصورت میلے کو سجانے میں جہاں کمیونٹی کی ممتاز شخصیت سینئر جرنلسٹ اور پاکستان وائس کے روح رواں قمر بشیر،میلے کے صدر ممتاز بینکر عبدالرحمن،جرنل سیکرٹری عاصم ملک،سلیمان شیخ، ایاز خان، عزرا ڈھر،طاہرہ شریف، طاہرہ دین، عثمان عباس، محمد علی،جمال محسن، ہمایوں بٹ، کاشف نے اہم کردار ادا کیا
پاکستانی بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں جن میں نعیم عباس روفی، صومیہ خان، فرح انور، روبینہ بیگ نے اپنی خوبصورت آواز میں ملی نغمے گائے اور زبردست سماں باندھے رکھے،شائقین نے بھی فنکاروں کو دل کھول کر خوب داد دی
لانگ آئی لینڈ آئزن ہاور پارک(منظور حسین سے)
پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (پاکولی) کے زیر انتظام سالانہ جشن آزادی پاکستان میلہ انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا‘جس میں ہزاروں مرد و خواتین بچوں،نوجوانوں،بزرگ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ کے اس لگائے گئے خوبصورت جشن آزادی پاکستان کے میلے میں سینکڑوں سٹالز دیکھنے میں آئے جن میں جیولری، خواتین کے ملبوسات،کھانے پینے کی اشیاء،انشورنس ایجنسیئز آرٹ اینڈ کرافٹ کے سٹالز بھی دیکھنے میں آئے۔پاکولی کے سالانہ جشن آزادی کے پروگرام جسے امریکہ کے صدر آنجہانی آئزن ہاور کے نام سے منسوب خوبصورت سر سبز و شاداب،وسیع و عریض پارک میں رکھا گیا تھا‘رات گئے ایک سماں بندھا رہا جہاں پاکستانی بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں جن میں نعیم عباس روفی، صومیہ خان، فرح انور، روبینہ بیگ نے ہزاروں کے مجمع اپنی خوبصورت آواز سے محضوض کیے رکھا،شائقین میلہ نے بھی پاکستانی فنکاروں کو دل کھول کر دا د دی‘ایک طرف ہزاروں لو گ سٹالوں پر خریداری کرتے ہوئے اور انواع واقسام کے کھانے کھاتے ہوئے لطف اندوز نظر آئے،ناسا کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو بروس بلیک مین نے اپنی ٹیم چوہدری اکرم وریا، عون نقوی اور شہریار کے ہمراہ شرکت کی جبکہ دوسری جانب پاکولی کے اس خوبصورت میلے کو سجانے میں جہاں کمیونٹی کی ممتاز شخصیت سینئر جرنلسٹ اور پاکستان وائس کے روح رواں قمر بشیر،میلے کے صدر ممتاز بینکر عبدالرحمن،جرنل سیکرٹری عاصم ملک،سلیمان شیخ، ایاز خان، عزرا ڈھر،طاہرہ شریف، طاہرہ دین، عثمان عباس، محمد علی،جمال محسن، ہمایوں بٹ، کاشف نے اہم کردار ادا کیا۔پاکولی کی ٹیم نے اپنے ایک مشترکہ بیانیے میں کہا ہے کہ جشن آزادی کا یہ میلہ پاکستان سے لا زوال محبت کا ثبوت ہے