کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کو سدرن کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سال کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد اسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس سال کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ بحثیت ڈاکٹر اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ان کے لیے یہ ایوارڈ اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ ناصرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں سماجی انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں۔