تقریب میں قونصل وومین فرح لوئس نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سکول کے بچوں میں بیگز اور سٹیشنری تقسیم کی اس موقع پر پاسو کی صدر روبی شاہیں اور پاسو کی سابقہ صدر اور میئر آف نیو یارک کی لیزان برائے مسلم خواتین عطیہ شہناز اور ان کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
پاکستانی امریکن سکلڈ وومین نوع انسانی کی خدمت کے علاوہ ڈومیسٹک وائلنس اور مینٹل ہیلتھ اویئرنس جیسے اشوز پر بھی کام کررہی ہے۔دور جدید کے خطر ناک ترین وائرس کورونا ( کووڈ) کے زمانے کے پہلے دن سے شروع کی جانے والی پاسو کی حلال فوڈ پینٹری میں اب تک ہزاروں ٹن خوراک غرباء میں تقسیم کی جا چکی ہے‘سید عباس
میں 5سال سے اس تنظیم کو جانتی ہوں اور اس تنظیم کی لیڈر شپ پر مجھے فخر ہے کہ یہ تنظیم بہت اچھے طریقے سے کمیونٹی اور بچوں کی خدمت کر رہی ہے اور میرا بھی اس تنظیم سے بھرپور تعاون رہے گا‘محترمہ فرح لوئس
بروکلین نیو یارک(منظور حسین سے)
پاکستانی امریکن سکلڈ وومین پاکستانی امریکن سکلڈ وومین کی جانب سے 5ویں سالانہ بیک ٹو سکول ایونٹ کا انعقاد گزشتہ روز انتہائی خوبصورتی سے کیا گیا۔
بیگ ٹو سکول ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاسو کے نوجوان پروگرام ڈائریکٹر سید عباس کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ وومین نوع انسانی کی خدمت کے علاوہ ڈومیسٹک وائلنس اور مینٹل ہیلتھ اویئرنس جیسے اشوز پر بھی کام کررہی ہے۔دور جدید کے خطرناک ترین وائرس کورونا ( کووڈ) کے زمانے کے پہلے دن سے شروع کی جانے والی پاسو کی حلال فوڈ پینٹری میں اب تک ہزاروں ٹن خوراک غرباء میں تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ بیک ٹو سکول ایونٹ میں سینکٹروں بچوں میں مفت سکول بیگز اور دیگر سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی، بیک ٹو سکول تقریب میں قونصل ممبر فرح لوئس اور پاسو کی صدر روبی شاہین اور چیئر مین آفس کی لیزان برائے مسلم خواتین محترمہ عطیہ شہناز نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل ممبر فرح لوئس کا کہنا تھا کہ میں 5سال سے اس تنظیم کو جانتی ہوں اور اس تنظیم کی لیڈر شپ پر مجھے فخر ہے کہ یہ تنظیم بہت اچھے طریقے سے کمیونٹی اور بچوں کی خدمت کر رہی ہے اور میرا بھی اس تنظیم سے بھرپور تعاون رہے گا۔
فرح لوئس اور محترمہ عطیہ شہناز بچوں میں گھل مل گئیں اور انہوں نے بچوں میں اپنے ہاتھوں سے سکول بیگز اور دیگر اشیاء جن میں سٹیشنری بھی شامل تھی ان تمام بچوں میں تقسیم کیں۔
یاد رہے پاسو نے ( کووڈ) کے دوران متاثرین اور غرباء میں دن رات اُن کی خدمت کے ساتھ ساتھ حلال فوڈ پینٹری اور اشیائے ضروریات کی چیزیں جن میں گرم کپڑے اور کمبل بھی تقسیم کیے امریکہ میں یہ واحد سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جو آسمانی آفات کے علاوہ بھی نوع انسانی کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتی ہے