پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزین کی عید میلاد النبیﷺ کی 5ویں سالانہ بین الاقوامی آن لائن محفل پاک
بارگاہ رسالت میں محترمہ عطیہ شہناز کے علاوہ جنہوں نی ہدیہ نعت پیش کیں ان میں محترمہ صفیہ علی، شاہینہ خان، ڈاکٹر سعدیہ،رخصانہ، عالیہ خان، ارم، راحیلہ فردوس، ثوبیہ شہناز، نادیہ شہناز، سحر فہد، نورین نور، نور انجم، راشدہ، کوثر پروین، شاہین کھوکھر،شہناز صدیقی،صبیحہ منظور، کیپٹن روبینہ، وحیدہ چوہدری، راشدہ علی اور عاصمہ خان نے اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ ہدیہ نعت پیش کیں
بروکلین نیو یارک (منظور حسین سے)
امریکہ میں پاکستانی امریکن کی سب سے مسند اور بڑی تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزین کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر امریکی شہر بروکلین نیو یارک میں پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزین کا سالانہ پانچوان بین الاقوامی آن لائن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد بڑے ہی معتبر اور دینی محبت اور جذبہ ایمان سے کیا گیا‘جس میں مقامی خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد جس میں میئر آف نیو یارک ایرک آدم کی لیزان برائے مسلم خواتین محترمہ عطیہ شہناز اور پاسو کی صدر روبی شاہین،کوثر پروین اور دیگر خواتین نے کثیر تعدا میں شرکت کی ان کے علاوہ دنیا بھر سے خواتین نے آن لائن تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور قونصل ممبر فرح لوئس نے آن لائن شرکت کر کے اس عظیم المرثبت میلاد کو نہ صرف سنا بلکہ آپ ؐ کی عافیت اور آپ ؐ کی جو زات اقدس ہے اس کے بارے میں محبت بھرے کلمات بھی ادا کیے۔
میلاد النبی ﷺ کی آن لائن تقریب پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزین کے آفس میں منعقد کی گئی اس موقع پر پاسو کے آفس کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ پاسو کی خواتین نے نبی پاکﷺ کی مداح سرائی کی اور بارگاہ رسالت میں ھدیہ نعت پیشکی۔
محترمہ عطیہ شہناز کے علاوہ جنہوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیں ان میں محترمہ صفیہ علی، شاہینہ خان، ڈاکٹر سعدیہ،رخصانہ، عالیہ خان، ارم، راحیلہ فردوس، ثوبیہ شہناز، نادیہ شہناز، سحر فہد، نورین نور، نور انجم، راشدہ، کوثر پروین، شاہین کھوکھر،شہناز صدیقی،صبیحہ منظور، کیپٹن روبینہ، وحیدہ چوہدری، راشدہ علی اور عاصمہ خان نے اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ ہدیہ نعت پیش کیں
۔6ستمبر کو ہونے والی اس عظیم الشان آن لائن محفل میلاد میں جہاں دنیا بھر سے خواتین نے حصہ لیا وہاں نیو یارک، کیلوفورنیا، آرلانڈو، پاکستان، کینیڈا اور دبئی سے بھی خواتین نے آن لائن شرکت کی اور حضور پاکﷺکی ذات اقدس اور اُن کی آمد پر گفتگو بھی کی اور خواتین نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیں۔