کنیز فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے افتتاح کے موقع پر اس دینی محفل میں ڈاکٹر میاں محمود اختر، چوہدری محسن گجرشرکت کریں گے جبکہ حضرت علامہ مولانا خطیب اعظم آصف رضا صاحبزادہ نقشبندی اور مفتی صفدر علی قادری خطاب فرمائیں گے
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
ویلفیئر فاؤنڈیشن نیویارک سے پاکستان میں مورخہ 27اکتوبر بروز اتوار بعداز نماز مغرب محفل میلادمصطفی ؐکا عظیم الشان اجتماع بمقام غازی چک گجرات میں ہو گا
تفصیلات کے مطابق سرپرست اعلی ویلفیئر فاؤنڈیشن نیویارک سے پاکستان کی سرپرست اعلی محترمہ کنیز فاطمہ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سرور کونین،ہمارے پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمدؐ کیلئے ہم نے محفل میلاد کا پروگرام بنایا ہے اور کنیز فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے افتتاح کے موقع پر اس دینی محفل میں ڈاکٹر میاں محمود اختر آف لاہور سے گجرات اور چوہدری محسن گجر گجکراں،صدر حسین لودز دبی سے گجرات کو خصوصیی طور پر شرکت کی دعوت دی ہے-ہماری اس محفل میلاد میں مہمان خصوصی طور پر شریک ہوں گے
اس کے علاوہ حضرت علامہ مولانا خطیب اعظم آصف رضا صاحبزادہ نقشبندی اور مفتی صفدر علی قادری خطاب فرمائیں گے جبکہ تلاوت قرآن پاک حافظ جہانزیب کریں گے اور مشہور نعت خواں افضال احمد چشتی،راشد محمود قادری ا پنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کریں گے جبکہ نقابت کے فرائض حافظ منیر احمد چشتی ادا کریں گے
مزید معلومات کیلئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیاجاسکتا ہے
پاکستان:
0311-4931970
نیویارک:
00192954545874