ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور ٹرائی اسٹیٹ واشنگٹن کی کشمیری کمیونٹی کا اسیر کشمیری رہنماء یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارتی سفارتخانے کے سامنےمظاہرہ

بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری تنظیموں ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور ٹرائی اسٹیٹ واشنگٹن میروپولیٹن میں بسنے والی کشمیری تنظیموں اور کشمیری کمیونٹی کا بھارت میں اسیر کشمیری رہنماء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی رہائی کیلئے مظاہرہ،مظاہرین نے کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر یاسین ملک کو رہا کرو،یاسین ملک ضمیر کا قیدی،فری یاسین ملک اور بھارت ظالمانہ اقدامات کرے کے نعرے درج تھے

کشمیر کے ممتاز رہنماء کو فوری رہا کیا جائے،یاسین ملک کشمیری عوام کی آزادی اور امن کی جدوجہد کا ایک علامتی چہرہ ہیں،ڈاکٹر غلام نبی فائی، ہمارا ماننا ہے کہ دنیا میں ہر جگہ انصاف ہو اور جمہوریت اور سب کو آزادی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو، آج ہم کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں،ڈاکٹرروحندا ہیملٹن

عالمی برادری کو بھارت کے ظالمانہ رویے کا نوٹس لینا چاہئے،بھارتی حکومت یاسین ملک جیسے امن پسند رہنماء کو ختم کر کے خطے میں امن کے راستے کو بند کرنا چاہتی ہے،یاسین ملک 23مئی 2022سے نظربند ہیں ان کا اتنا قصور تھا کہ وہ پیارے وطن کی آزادی چاہتے ہیں،سردار ظریف خان

بھارت اپنے وعدے پر عمل کرے جو اس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سامنے کیا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیا جائیگا، بھارتی عدالت نے 25مئی 2022کو من گھڑت مقدمات میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اب مودی حکومت پھانسی کی سزا میں بدلنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ ان کی عوامی آواز کو دبایا جاسکے،سید مواحد حسین شاہ

مظاہرے کی قیادت معروف کشمیری رہنماء سردار ظریف خان،ممتاز کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کی جبکہ ان کیساتھ فلاڈیلفیا سے سردارزاہد خان،برسلز اور پاکستان سے سردار محمود خان اور ورلڈ کشمیر اویئر نس فورم کے صدر سردار غلام نبی میر،محمد امتیاز خان،ضیا ء الحسن،ڈاکٹر روحندا ہیملٹن (DC میئر کیلئے،مس ایونز،معظم ساہی،حافظ حبیب اللہ،ڈاکٹر امتیاز خان،سردار شعیب ارشاد،میاں وسیم،حیدر ارشاد خان،ذیشان خان،اکرم بٹ،صداقت حیات،یامین خان،وجاہت حسین،سردار محمود اقبال،سردار زاہدحسین،آفتاب روشن،مواحد حسین سید،زاہد قریشی،شکیل،شیراز حیات،چوہدری منصر،امتیاز کیانی اور خالد فہیم مظاہرے میں شامل تھے

واشنگٹن ڈی سی (منظور حسین سے)

بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری تنظیموں ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور ٹرائی اسٹیٹ واشنگٹن میروپولیٹن میں بسنے والی کشمیری تنظیموں اور کشمیری کمیونٹی کا بھارت میں اسیر کشمیری رہنماء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی رہائی کیلئے مظاہرہ،مظاہرین نے کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر یاسین ملک کو رہا کرو،یاسین ملک ضمیر کا قیدی،فری یاسین ملک اور بھارت ظالمانہ اقدامات کرے کے نعرے درج تھے اس مظاہرے میں بہت سے کشمیری امریکنز نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے یاسین ملک کی فوری رہائی کا غیر مشروط مطالبہ کیا- مظاہرے کی قیادت معروف کشمیری رہنماء سردار ظریف خان،ممتاز کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کی جبکہ ان کے ساتھ فلاڈیلفیا سے سردارزاہد خان،برسلز اور پاکستان سے سردار محمود خان اور ورلڈ کشمیر اویئر نس فورم کے صدر سردار غلام نبی میر،محمد امتیاز خان،ضیا ء الحسن،ڈاکٹر روحندا ہیملٹن (DC میئر کیلئے،مس ایونز،معظم ساہی،حافظ حبیب اللہ،ڈاکٹر امتیاز خان،سردار شعیب ارشاد،میاں وسیم،حیدر ارشاد خان،ذیشان خان،اکرم بٹ،صداقت حیات،یامین خان،وجاہت حسین،سردار محمود اقبال،سردار زاہدحسین،آفتاب روشن،مواحد حسین سید،زاہد قریشی،شکیل،شیراز حیات،چوہدری منصر،امتیاز کیانی اور خالد فہیم مظاہرے میں شامل تھے-تفصیلات کے مطابق 24اگست 2025ء کو دن دو بجے گاندھی کے مجسمے کے قریب بھارتی سفارتخانے کے سامنے یاسین ملک کی رہائی کیلئے ایک مظاہرہ کیاگیا اس موقع پر مقررین جن میں کشمیری رہنماء غلام نبی فائی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی ترک کریں اور بھارتی حکومت سے انصاف کے بین الاقوامی معیار کو قائم کرنے اور کشمیری حریت رہنما اور چیئرمین جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت کی ظالم حکومت پر زور ڈالیں -ڈاکٹر غلام نبی فائی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ممتاز رہنماء کو فوری رہا کیا جائے-یاسین ملک کشمیری عوام کی آزادی اور امن کی جدوجہد کا ایک علامتی چہرہ ہیں -میئر کی امیدوار ڈاکٹرروحندا ہیملٹن نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ دنیا میں ہر جگہ انصاف ہو اور جمہوریت اور سب کو آزادی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو آج ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں -سردار ظریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اپنے لیڈر یاسین ملک کی رہائی کے مطالبہ کیلئے آج یہاں جمع ہوئے ہیں -انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ظالمانہ رویے کا نوٹس لینا چاہئے-انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک جیسے امن پسند رہنماء کو ختم کر کے خطے میں امن کے راستے کو بند کرنا چاہتی ہے اور کشمیری رہنماؤں کو ایسی طرف دھکیل رہی ہے جو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے-ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک 23مئی 2022سے نظربند ہیں ان کا اتنا قصور تھا کہ وہ پیارے وطن کی آزادی چاہتے ہیں – سردار ظریف کا کہنا تھا پوری دنیا کے کشمیری جہاں جہاں بھی ہیں یاسین ملک کی رہائی کیلئے مظاہرے کریں اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو باور کروائیں کہ کشمیری امن پسند ہیں اور بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے-مظاہرے کے شرکاء سے مواحد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے وعدے پر عمل کرے جو اس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سامنے کیا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیا جائیگا-ان کا کہنا تھا کہ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین اور ریاست جموں وکشمیر کے مقبول قومی رہنماء محمد یاسین ملک بھارتی حکومت کی سیاسی انتقام کا بدترین نشانہ بنے ہوئے ہیں بھارتی عدالت نے 25مئی 2022کو من گھڑت مقدمات میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اب نریندر مودی کی حکومت پھانسی کی سزا میں بدلنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ ان کی عوامی آواز کو دبایا جاسکے اور آج ہم اسی لیے یہاں جمع ہیں کہ یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں اور بھارتی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کو دنیا کے سامنے لائیں -یادرہے بھارت کی سپریم کورٹ 10نومبر 2025کو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ان کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کیا جائے گا یا نہیں –

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация